384

بچوں کے اغوا و زیادتی کے واقعات میں ملوث درندے ناقابل معافی ہیں،ایس ڈی پی او دیپالپور

ایس ڈی پی او دیپالپور نوشیرواں چانڈیو نے اتحاد پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے اغوا و زیادتی کے واقعات میں ملوث درندے کسی بھی معافی کے قابل نہیں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے معاشرے میں اجتماعی شعورانتہائی ضروری ہے اور بہت جلد پولیس اس سلسلے میں علاقہ میں آگہی پروگرامز شروع کرنے جارہی ہے انہوں نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا دو ماہ قبل سخی سیدن سائیں کالونی میں دوران ڈکیتی قتل ہونیوالے محنت کش اللہ دتہ کے قتل سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس اس کیس پر بہت محنت کررہی ہے اور بہت جلد قاتلوں کو پکڑ لیا جائے گا ۔علاوہ ازیں انہوں نے عوام اور پولیس کے مابین دوستانہ ماحول کے قیام اور ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا عندیہ بھی دیا۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.