pfuj depalpur 473

بھارتی غاصب فوج کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتی،مظہر عباس چوہدری

ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان فیڈرل یونین آف جر نلسٹس و سینئر صحافی مظہر عباس چوہدری نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں لاکھوں غاصب بھارتی فوجی کشمیریوں کا جذبہ حریت اور آزادی کے جنون کو ختم نہیں کر سکتے کیونکہ دین اسلام میں جہاد کا سب سے بڑا درجہ ہے انسانی حقوق کا راگ الاپنے والی جمہوریت بھارت کی فو ج روزانہ کی بنیاد پر جنت نظیر وادی کو خون میں نہلا تے ہوئے کشمیری مسلمانو کا قتل عام کر رہی ہے اور انسانی حقوق کی سر عام روزانہ کی بنیاد پر دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں مگر مغربی ممالک اور انسانی حقوق کی پامالی دیکھ کر مختلف ممالک پر چڑھ دوڑنے والی سپر پاور اور انسانی حقوق کی علمبردار سوشل تنظیمیں تو دور کی بات یہاں ہمارے مسلم ممالک کے حکمران بھی ان مظالم پر آواز اٹھانے سے کتراتے ہیں پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی تحریک آزادی میں انکی اخلاقی ، مذہبی ،سفارتی سپورٹ جاری رکھے گی ہم کشمیری بھائیوں کے ہر دکھ میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جر نلسٹ کے زیر اہتمام ،، یوم یکجہتی کشمیر ،، کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے کہ پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فوج کے مظالم کو دنیاء کے ہر فورم پر عیاں کرے تاکہ جمہوریت کے لبادے میں بھارتی بھیڑیوں کا اصل چہرہ دنیاء دیکھ سکے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کشمیر کے حوالے سے اپنی پاس کردہ قرار دادوں پر فوری عمل کرائے اور کشمیریوں کو اصتصواب رائے کا حق دیا جائے انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو انکے خوابوں کی تعبیر ملے گی اور غاصب بھارتی تسلط سے جموں کشمیر کو آزادی ملے گی انشا اللہ کشمیر بنے گا پاکستان اس موقع پر سرپرست اعلیٰ پی ایف یو جے سینئر صحافی چوہدری محمد حسین ایاز ، چےئرمین چوہدری محمد اشفا ق آرائیں اور تحصیل صدر دیپالپور چوہدری محمد عرفان بھنڈاری نے بھی خطاب کیا اس موقع پر تحصیل بھر کے صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں