بھومن شاہ میں تین سو روپے ادھار کے تنازعہ پر خاتون کوچھریاں مارکر قتل کردیا گیا
بھومن شاہ میں قتل کی اندوہناک واردات ہوئی ہے جس کے مطابق تاج بی بی نامی ایک خاتون نے نوراحمدقصائی سے تین سو روپے لینے تھے جو اس نے واپس مانگے تو نورقصائی آگ بگولا ہوگیااور اس نے چھریوں کے پے درپے وار کر کے تاج بی بی کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا خاتون کو ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ رستے میں ہی انتقال کرگئی۔