aniti quacke opration flopped 710

بہاولداس،عطائی کےغلط انجیکشن نےسات سالہ بچے کی جان لے لی

دیپال پورکے نواحی گاوں بہاول داس میں عطائی قاسم نے فرقان کوانجکشن لگایا جس کےری ایکشن سے مصعوم زندگی کی بازی ہارگیا.مقامی لوگوں نے اوکاڑہ ڈائری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت اوکاڑہ کی غفلت اور لاپروائی کےسبب تحصیل دیپالپور کے گرد ونواح میں آپریشن تو کیا جارہاہے لیکن یہ اتنا موثر نہیں ہے کیوں کہ عطائیوں نے بھی اپنے انداز بدل لئے ہیں اب وہ اپنے کلینکوں کو بند کرکےاپنی رہائشگاہوں میں موت بانٹنے لگ گئے ہیں.اہل علاقہ نے الزام عائد کیا کہ ان عطائیوں کو محکمہ صحت ہی کے اندر موجود کالی بھیڑوں کی حمائت اور آشیرباد حاصل ہوتی ہے.فرقان کےوالدین اور اہل علاقہ کی وزیراعظم عمران خان چیف جسٹس آف پاکستان،وزیراعلی پنجاب وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ،EDO ہیلتھ اوکاڑہ اوردیگرحکام بالا سے پرزوراپیل کی ہے کہ عطائی قاسم سمیت تحصیل بھر کےعطائیوں کےخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے.

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں