بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد لینے والی خواتین توجہ دیں 122

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد لینے والے متوجہ ہوں

رپورٹ:اوکاڑہ ڈائری

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو شفاف بنانے کیلئے بڑااقدام
عام طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے عوام کو شکایات ہی رہتی ہیں اور تجاویز دی جاتی ہیں اس نظام کو بہتر بنایا جائے ،اب ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی جانب سے اس پروگرام کو شفاف بنانے اور چائے پانی والے چکر سے خواتین کو بچانے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

آج سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نئی قسط ملنا شروع ہو گئی ہے اورڈی سی اوکاڑہ ڈاکٹر زیشان حنیف کی خصوصی ہدایت پر ڈیوائس مافیہ اور ایجنٹ مافیہ کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے پیسے پورے فراہم کئے جائیں ۔اگر کسی ایجنٹ نے کسی بی بی کو پورے پیسے نہ دئیے یا جلدی لے کر دینے کے جھانسے میں پانچ سو یا ہزار کا چونا لگانے کی کوشش کی تو اسے سیدھا حوالات میں بند کردیا جائے گا۔
ڈی سی اوکاڑہ کو اس زبردست اقدام پر عوامی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کسی بھی شکائت کی صورت میں ان افسران سے فوری رابطہ کرنے ہدائت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ذیشان حنیف
03410922063

اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور مجاہد ظفر
03006061360

ڈائریکٹر آفس بینظیر انکم سپورٹ ساہیوال
042-4221414

اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ تحصیل دیپالپور
جہانزیب احمد
03216973090

سپیشل برانچ دیپالپور محمد کاشف
03024961968

ناصر شیرازی سپیشل برانچ
0300 7560887

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں