263

تاج بیٹری سروس سے پیسیفک مال تک کا سفر

تحریر:قاسم علی

یہ تحریران لوگوں کیلئے ایک مثال ہے جو چند روز یا چند ماہ محنت کرنے کے بعد دل ہار کر بیٹھ جاتے ہیں کہ اتنا عرصہ محنت کر کے وہ ابھی تک کروڑ پتی کیوں نہیں بن سکا۔

بارہ اپریل کو دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر دیپالپور کے سب سے بڑے شاپنگ پوائنٹ پیسیفک مال کا افتتاح ہوا تو اس میں شریک لوگوں نے اس شاپنگ پوانٹ کو بھی شائد روائتی نظر سے دیکھا ہوگا کہ کسی بڑی کاروباری شخصیت نے ایک نیا بزنس کھولا ہے اور بس۔ لیکن بات صرف اتنی سی نہیں ہے کچھ اور بھی ہے جو دلچسپ بھی ہے اور سبق آموز بھی۔

بات آج سے تقریباََ چالیس سال قبل سے شروع ہوتی ہے جب اسی کی دہائی میں تاج محمد نامی ایک شخص نے مختصر پیمانے پر بیٹری مرمت کا کام شروع کیا شروع میں اسے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ وہ جدی پشتی مالدار نہیں تھا ہاں البتہ اس کے ہاتھ سونے کے تھے اس کی میٹھی زبان اس کا برا سرمایہ تھی اور سب سے بڑھ کر تاج محمد کی ایمانداری مثالی تھی۔

بعد ازاں اس شخص نے پاکپتن روڈ پر تاج بیٹری سروس کے نام سے ایک دوکان کھول لی اور چند ہی برسوں میں یہ دوکان تاض محمد کے تجربے اور اپنے پروفیشن سے محبت کے باعث پورے دیپالپور میں مشہور ہوگئی۔

تاج محمد ایک انتہائی شریف انسان ہیں اور وہ ہمارے محلے میں سب سے پہلے حج کرنیوالوں میں بھی شامل ہیں اس کے بعد حاجی تاج صاحب کو اللہ نے مزید برکتوں اور ترقیوں سے نوازا اور میں نے اپنی آنکھوں سے ان کو دن رات محنت کرتے دیکھا ہے کیوں کہ وہ ہمارے محلے دار ہونے کیساتھ ساتھ میرے والد محترم کے قریبی دوستوں میں شامل رہے ہیں اور ان کے بیٹے خاص طور پرامجد ظفرکیساتھ میرا اپنا بہت اچھا وقت گزرا ہے ہم مل کر کرکٹ کھیلتے تھے۔ یہ سب کل کی بات لگتی ہے۔

دیپالپور کا سب سے بڑا گراسری شاپنگ سنٹر پیسیفک مال

خیر حاجی تاج صاحب گزشتہ چند برسوں سے گھر پر ہی ہوتے ہیں اگرچہ ان کی صحت بھی خراب رہی تاہم اللہ نے ان کو ایسی صالح اولاد سے نوازا ہے جو اب ان کو آرام کرنے اور گھر پر رہ کر ان کو خدمت کا موقع دینے کا کہتی ہے۔اب حاجی صاحب گورنمنٹ کالونی اپنے گھر میں تشریف فرما ہوتے ہیں اللہ ان کو صحت کاملہ سے بھرپور لمبی زندگی سے نوازے۔

یہ پیسیفک مال بھی میں سمجھتا ہوں کہ حاجی تاج صاحب کی اسی طویل محنت کا ثمر ہے جو انہوں نے چالیس سال قبل ایک بیٹری مکینک کی حیثیت سے شروع کیا تھا۔

سی ای او اوکاڑہ ڈائری قاسم علی کا حاجی تاج صاحب کیساتھ ایک کلک

حاجی تاج صاحب اپنی اس کامیابی کو ایمانداری اور دھوکے سے پاک اپنے پروفیشن سے محبت کو قرار دیتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ اللہ کبھی بندے کا حق نہیں رکھتا بس بندے کو چاہئے کہ وہ جس کام کو کرے دل لگا کر کرے انشااللہ کامیاب ضرور ہوگا۔محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.