تحریر:قاسم علی…
بون میرو کینسر میں مبتلااوکاڑہ کے رہائشی تحسین دلبرکے بارے میں آپ اوکاڑہ ڈائری پر تفصیل سے پڑھ چکے ہیں.رقم کے انتظام کے بعدتحسین دلبر علاج کی غرض سے چین کے ہسپتال میں زیرعلاج ہے جہاں اس کی ٹریٹمنٹ کا طویل اورانتہائی تکلیف دہ پراسس شروع ہوچکا ہے۔یہاں میں اپنے قارئین کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ خود چین کے اس ہسپتال نے بھی تحسین دلبر کے مرض کو سپیشل کیس قراردیاہے اور اس کو چین کے پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا نے خصوصی طورپر شہ سرخیوں میں شامل کیاہےتاہم تین روز قبل ضمیرحسین کی جانب سے موصول ہونیوالے میسجزاور تحسین کی دوران علاج وڈیوزنے مجھ سمیت فنڈریزنگ مہم میں شامل ہونیوالے ہر شخص کو پھر سے پریشان کردیا ہے جن سے پتا چلا کہ تحسین اس وقت نہ صرف انتہائی تکلیف میں ہے بلکہ اس کے علاج پر اخراجات کیلئے بھی انہیں مزید رقم درکارہوگی ۔
ضمیرحسین دلبر نے اپیل کی ہے کہ تحسین کیلئے نہ صرف فنڈز کی ضرورت ہے بلکہ ان کو قوم کی دعاؤں کی بھی اشد ضرورت ہے کیوں کہ ان کے پاس جو رقم ہے وہ انتہائی مہنگا علاج ہونے کی وجہ سے تیزی سے ختم ہورہی ہے۔ آخر میں آپ سب سے یہ اپیل ہے کہ تحسین دلبر کوبچانا ایک انسان کو بچانا نہیں یہ پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے کیوں کہ یی ہمارے دین کی تعلیم ہے آپ میں سے بیشمار لوگ ہوں گے جو رمضان کے ماہ مقدس میں زکوٰۃ و صدقات اور اللہ کی راہ میں دل کھول کر خرچ کرتے ہوں گے میری آپ سے دردمندانہ اپیل ہے کہ اللہ کے دئیے ہوئے مال میں سے تحسین دلبر پر خرچ کرنا نہ بھولیں آج اسے ہمارے مال اور ہماری دعاؤں کی اشد ضرورت ہے اگر ہم آج کسی کی مدد کرینگے تو اللہ سبحان وتعالیٰ کل روزقیامت ہماری مددونصرت فرمائیں گے ۔آپ تحسین کی مدد عسکری بنک کے اس اکاؤنٹ میں رقم بھیج کے کرسکتے ہیں۔00680320206169
