loadshedding in depalpur 670

تحصیل دیپالپور میں ماہ جولائی کیلئے لوڈشیڈنگ کانیاشیڈول جاری،مدینہ فیڈر کیلئے خوشخبری

ایس ڈی اومیاں طارق بشیر ایس ڈی او دیپالپور اربن سب ڈویژن میاں طارق بشیر نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لیسکو نے دیپالپور میں لوڈشیڈنگ ماہ جولائی کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق سٹی ون میں تین گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی جبکہ بصیرپور، حجرہ،اوکاڑہ،منچریاں،ڈولہ پختہ،پروبن آباد،اسلام پورہ،پاکپتن سٹی ٹو،کینال،راؤافضل ،انڈسٹریل اور راؤاجمل فیڈرز میں پانچ گھنٹے لائٹ جائے گی اور اسی طرح سکارب،راؤقیصر اور مدینہ فیڈر میں بھی پانچ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوا کرےگی۔یادرہے مدینہ فیڈر میں اس سے قبل بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی جس پر خلیل آباد،رتہ کھنہ اور دیگر آبادیوں کے لوگوں نے چندروز قبل احتجاج بھی کیا تھا اب یہ لوڈشیڈنگ کم کرکے صرف پانچ گھنٹے کردی گئی ہے ۔ایس ڈی او میاں طارق بشیر نے کہا کہ وہ عوام کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور مدینہ فیڈر کی عوام سے کئے گئے وعدے کو پورا کیا ہے اور آئندہ بھی اپنے معزز صارفین کی خدمت کیلئے ہم ہردم حاضر ہیں۔نئے شیڈول کا اطلاق 3 جولائی سے ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں