عید کے دنوں میں جہاں لوگ ایک دوسرے کو ملنے ملانے اور خوشیاں بانٹنے میں مصروف ہیں ایسے میں زیادہ کھانے پینے سے پیٹ کی بیماریاں بھی بڑھ جاتی ہیں اور مجبوراََ انہیں ہسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے مگر وہاں پر بھی چند ایسے لٹیرے موجود ہوتے ہیں جو ان مریضوں کے غم اور پریشانی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں ۔یاور حسین بھی ایک ایسا ہی ناسور ہے جو ہسپتال میں علاج کیلئے آنے والے غریبوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرتا ہے اور وہ ایسا کافی عرصے سے کرتا آرہاہے ۔بیس سالہ یاور حسین نے اتحاد پریس کلب اور اوکاڑہ ڈائری کوبتایا کہ وہ چھ سال سے چھوٹی موٹی وارداتیں کرتا تھا پھر”ترقی”کرتا ہوا جیب تراشی تک آن پہنچا ۔اس نے یہ بھی بتایا کہ تگڑی دیہاڑی لگانے کیلئے وہ زیادہ تر پیراورمنکل کے روزہسپتال کا رخ کرتا تھا۔اس کا کہنا تھا کہ اس ”مشن”میں اس کیساتھ دو مزید ساتھی بھی شامل تھے۔یاور حسین کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
