thq senetery workers on protest 707

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال سینٹری ورکرزکا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پراحتجاج

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیپالپور کے سینٹری ورکرزآج سراپا احتجاج ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کی اہمیت کا اندازہ اس وقت زیادہ بہتر طور پر اس وقت ہوتا ہے جب کوئی بڑا افسر یا وزیریہاں پروزٹ کیلئے آتا ہے تو یہ سینٹری ورکرز ہی ہوتے ہیں جن کی وجہ سے ہسپتال چمکتا دمکتا نظر آتا ہےاوریہ سینٹری ورکرز ہی ہوتے ہیں جو ہسپتال کے تمام کمروں ،وارڈزاور واش رومز تک کی صفائی کرتے ہیں مگر ان کا کہنا ہے کہ اس تمام تر خدمت کے باوجود ان کو تنخواہیں بروقت نہیں ملتیں اور ان کی عزت نفس کو مجروح کیا جاتا ہے.ان کو تنخواہیں کیوں وقت پر نہیں مل رہیں اور اس کے علاوہ ان کو کن مسائل کا سامنا ہے جب اوکاڑہ ڈائری کے نمائندے نے ان سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ اب صفائی ستھرائی کے اہتمام کے معاملہ کو پرائیویٹ کردیا گیا ہے جبکہ وہ پرائیویٹ کمپنی ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتی اور ہمیں تنخواہیں بھی لیٹ دی جاتی ہیں اور اب بھی ہم دو ماہ تنخواہیں لیٹ ہونے کی وجہ سے احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں.ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی انہیں جو تنخواہ دی جاتی ہے وہ بھی پوری نہیں ہوتی اس کے علاوہ ان کی عزت نفس کا بھی بالکل خیال نہیں کیاجاتا ہے انہوں نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں