دیپال پور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپالپور کی ایمرجنسی میں اس وقت انتہائی گھمبیر صورتحال بن گئی جب وہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر خضر پر مریضوں کے لواحقین نے ہلہ بول دیا اور ان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ڈاکٹر خضر نے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق مریض چیک کررہے تھے جبکہ ان لوگوں کا اصرار تھا کہ ان کا مریض پہلے چیک کیا جائے جبکہ موقع پر موجود دیگر افراد نے یہ بھی بتایا کہ ڈاکٹر خضر کا رویہ مریضوں کیساتھ اچھا نہیں تھا جس کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے .واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراََ ہسپتال پہنچ گئی اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے .بہرحال اس واقعہ کے بعد ایمرجنسی کو احتجاجاََ بند کردیا گیا جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.تاہم بعد ازاں اسے کھول دیا گیا.
