hafta sehat started in thq depalpur punjab 478

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیپالپور میں ہفتہ صحت کا آغاز کردیا گیا،پہلے دن تین سو افراد کی سکریننگ کی گئی

دیپالپور، حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں ہفتہ صحت شروع ہوگیا ہے تحصیل دیپالپور میں اس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر ارشاد احمد،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار راؤمحمد اجمل خان اور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور عابد حسین بھٹی نے کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس دیپالپور ڈاکٹرنوید حفیظ ڈولہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا یہ پروگرام انتہائی مفید ہے جس میں شوگر،یرقان،ایڈز ،ملیریااورٹی بی جیسی موذی امراض سے بچاؤ کیلئے نہ صرف آگاہی فراہم کی جارہی ہے بلکہ ہر فرد کی مکمل سکریننگ بھی کی جارہی ہے اور جو کسی مرض میں مبتلا پایا جاتا ہے اس کی ٹرٹمنٹ کیلئے ریفر کیاجاتا ہے اور ساتھ ہی ویکسین بھی فراہم کی جارہی ہے جبکہ ٹی بی کے مریضوں کوٹی بی کلینک کو بھجوائے جارہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ پہلے روزتین سو مریضوں کا ٹیسٹ لیا گیا ہے اور یہ سلسلہ ایک ہفتہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں