police prade in okara 621

تمام پولیس کانسٹیبلان کی بھرتیاں سیاسی دباؤ یا سفارش کے بغیر کی گئیں،ڈی پی او حسن اسدعلوی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے لسٹ اے کے لیے ایک سو گیارہ کانسٹیبلان کا طیب سعید شہید پولیس لائنز میں پریڈ ٹیسٹ اور انٹرویو لیالسٹ اے کے لیے 133 امیدواروں نے تحریری امتحان دیا تھا دوران انٹرویو ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے محکمانہ جانچ کاری کا جائز لینے کے لیے ناکہ ڈیوٹی ، بنک ڈیوٹی ،تعلیمی امتحان ڈیوٹی، حوالات ڈیوٹی ،اور عام سائیلین سے برتاؤ جیسے سوالات پوچھے اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن زنیر ہ اظفر اور ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ضیاء الحق بھی موجود تھے بعد ازاں انہوں نے ایک سو گیارہ امیدواروں کا پریڈ کا معائنہ کیا ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہاکہ پولیس کانسٹیبل ہماری عمارت کی پہلی اینٹ ہو تی ہے جس کا پختہ کردار محکمہ کی معلومات اور چاق وچوبند ہونے سے کارکردگی میں نما یابہتر ی آتی ہے انہوں نے کہا کہ میر ے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ کسی امیدوار نے سفارش یا رشوت کا راستہ اختیار نہیں کیا اور نہ ہی کوئی سیاسی دباؤ ڈالا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں