دیپالپور،آرپی او ساہیوال شارق کمال صدیقی نے ڈی پی او ذیشان اصغر،اے ایس پی سنگھار ملک اور ڈویژن بھر کے ایس ایچ اوز و پولیس اہلکاروں اور کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کا خاتمہ،میرٹ پر عمل درآمد ،امن و امان کا قیام اور مظلوم کی دادری میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔شعبہ پولیس کی معراج یہ ہے کہ اس کو دیکھ کر مجرم خوف سے کانپ اٹھے جبکہ شریف شہری کو تحفظ کا احساس ہو۔اچھے پولیس افسران اپنے فرائض کی بہتر ادائیگی کے سبب ہمیشہ یادرکھے جاتے ہیں۔ہم ٹھیکری پہرہ اور مصالحتی کمیٹیوں کا نظام بحال کریں گے تاکہ لوگوں کے مسائل تھانہ کچہری کے بغیر ہی حل ہوسکیں انہوں نے پولیس کے شہداء کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔علاوہ ازیں کھلی کچہری میں درجنوں سائلین نے اپنے مسائل آرپی او کے سامنے پیش کئے جس پر آرپی او نے فوری احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران میں ایوارڈز اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں.
