تھانہ راوی کی حدود سے چھ ماہ قبل اغواء ہونیو الی بچی کو پولیس بازیاب نہ کروا سکی

اوکاڑہ ، تھانہ راوی کی حدود سے چھ ماہ قبل اغواء ہونیو الی بچی کو پولیس بازیاب نہ کروا سکی ملزمان بھی بغیر ضمانت کروائے دندنتے پھر رہے ہیں محنت کش کی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں نواز شریف سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق چھ ماہ قبل 14.8.17کو تھانہ راوی کے علاقہ الپہ کے رہائشی محنت کش طارق محمود کی بیٹی سولہ سالہ کرن کو ملزمان صدی ولد ذاکر ،مختار وغیرہ نے اغواء کر لیا تھا جس کا مقدمہ 1.9.17کو تھانہ راوی پولیس نے ملزمان کے خلاف درج کیا تھا لیکن ان چھ ماہ کے دوران تھانہ راوی پولیس نے نہ ہی مغویہ بچی کو بازیاب کروایا اور نہ ہی ملزمان گرفتار ہو سکے غریب محنت کش طارق محمود نے راوی پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اس کی بیٹی کو برآمد کروایا جائے اکرم نے یہ الزام بھی عائد کیا مقامی پولیس مبینہ طور پر ملزمان سے ساز باز ہے اس لیے ضمانتیں نہ کروانے کے باوجود ملزمان دندنانتے پھر رہے ہیں اکرم نے کہا کہ اگر اس کی بیٹی کو پولیس نے بازیاب نہ کروایا اور ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے اہل خانہ سمیت دھرنا دے دوں گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button