29

تین کروڑ کی ڈکیتی،ایس ایچ او تھانہ صدراوکاڑہ عزیزچیمہ سمیت متعدد پولیس اہلکارگرفتار

تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل سابق ایس ایچ او تھانہ اوکاڑہ عزیز چیمہ نے 6 پولیس ملازمین اور 5 پرائیویٹ افراد کے ہمراہ حاکم علی کے گھر پر ریڈ کیا تھا۔اس ریڈ کے دوران پولیس اہلکار حاکم علی کے گھر سے تقریباً 3 کروڑ روپے نقدی اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس اہلکار خاتون اور اس کے نومولود بچے سمیت دیگر 5 افراد کو بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

اس سلسلے میں سابق ایس ایچ او انسپکٹر عزیز چیمہ ،6 پولیس ملازمین اور 5 پرائیویٹ افراد کے خلاف تھانہ صدر چیچہ وطنی میں گاؤں 38 بارہ ایل کے محمد سلیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ کی درخواست پر اعلی افسران نے ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر عزیز چیمہ کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دیا تھا۔ انکوائری رپورٹ میں ایس ایچ او سمیت تمام ملزمان قصور وار پائے گئے۔

سابق ایس ایچ اوکاڑہ عزیز چیمہ نے مدعی مقدمہ کے خلاف منشیات فروشی کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کیا تھا۔ پولیس تھانہ صدر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے سابق ایچ او انسپکٹر عزیز چیمہ سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.