ameer ji okara ch rizwan 370

اوکاڑہ ، جماعت اسلامی عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، امیرجماعت اسلامی چوہدری رضوان

اوکاڑہ ،امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ چوہدری رضوان احمد نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔اور ہماری جہدوجہد عوام کے لیے ہے اور جماعت اسلامی عوام حقوق کی بالادستی کے لیے جہدوجہد جاری رکھے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قائد جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی قیادت میں کرپٹ مافیا کا خاتمہ کریں گے اور عوام ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن لاقانیت اور بد امنی کے خاتمہ کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی سب سے بڑی جمہوری جماعت ہے جو جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ووٹ کے ذریعے تبدیلی چاہتی ہے اور ملک میں کرپشن کے خاتمہ کے لیے کوشاں ہے اور آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی ایک بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں نے عوام کا جینا محال کردیا اور مہنگائی کو ختم کر نے کی بجائے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے اور ایسے میں جماعت اسلامی ہی عوام کی امیدوں کا محور ہے ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.