riaz nagori ppp leader 584

جن شہروں کے گراؤنڈ آبادہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں، ریاض ناگوری

اوکاڑہ ، پیپلز پارٹی ضلع اوکاڑہ کے رہنما ریاض ناگوری نے کہا کہ جن شہروں کے گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں عظیم ہیں ہمارے یہ نوجوان جو گراؤنڈ ز کے حسن و نکھار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے 50ٹوایل میں راؤ لئیق شبیر (م) فٹبال ٹورنا منٹ کے فائنل میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل روپ اور منزل یہ نوجوان ہیں اور ان کی خورداری ہی ہمارا مستقبل ہے اورمیرا خطاب آپ لوگوں نے ضرور سنا ہو گا جس میں یہ عہد کیا تھا کہ اوکاڑا شہر کی ہر گلی اور قریہ قریہ گلشن ہے اور ہم سب مل کر اس کا تحفظ کریں گے ۔ اور یہ سب میرے نوجوانوں کے بغیر ممکن نہیں ہے کیونکہ آپ لوگ ہمارے بازو ہو آپ کی قوت ہی ہماری شان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کا مشکور ہوں کہ آپ لوگوں نے اس شاندار تقریب کا انعقاد کیا جن لوگوں نے ایسی صحت افزا تقریب کا انعقاد کیا اور ہمیں یہاں بلا کر ہمیں عزت افزائی دی ۔ انہوں نے کہا کہ آپ نوجوان ہی ہمارا مستقبل ہے اور ہماری جستجو کے مہمار آپ نوجوان ہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں