دیپالپور میں روزنامہ جہان پاکستان کی پانچویں سالگرہ منائی گئی اس موقع پر تحصیل رپورٹر دیپالپور ایوب خاورنے باقاعدہ خوبصورت پروگرام ارینج کیا جس میں چیئرمین بلدیہ دیپالپور میاں فخر مسعود بودلہ امیدوار برائے ایم پی اے میاں بلال عمر بودلہ اور معروف قانون دان سابق صدر بار ملک فاروق احمدنوناری ایڈووکیٹ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جنہوں نے جہان پاکستان کی پانچویں سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں فخر مسعود بودلہ کا کہنا تھا کہ صحافت ایک بہت عظیم شعبہ ہے جس سے منسلک افراد اپنے قلم سے معاشرے میں بہت بہتری لاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جو بھی کرپشن کرے یا اپنی ذمہ داریوں سے غفلت کا مرتکب ہو ایک پروفیشنل صحافی کی ذمہ داری ہے کہ اس کو ہر صورت اجاگر کرے تاکہ اس کا تدارک کیا جاسکے جہان پاکستان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جہان پاکستان نے کم عرصہ کے دوران ہی پرنٹ میڈیا میں اپنا ایک خاص مقام بنایا ہے اور اس کامیابی میں بڑا کردار اس کے علاقائی نمائندوں نے اداکیا ہے بلاشبہ ایوب خاور صاحب نے دیپالپور میں جہان پاکستان کے پلیٹ فارم سے مسائل کو بہترین انداز میں اجاگر کیا ہے۔کشمیر ڈے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل ہمیشہ سے کشمیری بھائیوں کیساتھ دھڑکتے رہیں انشااللہ کشمیر ایک دن ضرور پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا ۔
