690

جیسی کرنی ویسی بھرنی،جائیداد کیلئے باپ کو مارنے والا بیٹے کے ہاتھوں قتل

حویلی لکھا(چوہدری فتح اللہ نواز بھٹہ سے)جیسی کرنی ویسی بھرنی،جائیداد کیلئے باپ کو مارنے والا بیٹے کے ہاتھوں قتل،اب جائیداد کی خاطرہی بیٹے نے چچا کیساتھ مل کراسے ماردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپالپور کے نواحی گاؤں موضع رتیکی میں دو دن قبل اغوا ہونیوالے رائے نسیم نامی شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے رائے نسیم دوروز سے لاپتہ تھا ابتدائی معلومات کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ رائے نسیم کو اپنے کئے کی سزا ملی ہے کیوں کہ چند سال قبل اس نے بھی اپنے باپ کو قتل کیا تھا اور اس قتل کی وجہ جائیداد تھی اور اب یہی جائیداد اس کی موت کا باعث بنی ہے اور کل باپ کو جائیداد کی خاطر مارنے والا آج اپنے ہی بیٹے اور بھائی کے ہاتھوں مارا گیا ادھر رائے نسیم کے بیٹے اوربڑے بھائی مقصودکو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے جنہوں نے رائے نسیم کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں