okara crime story murder 781

اوکاڑہ،حبیب آباد میں جاں بحق ہونیوالے نوجوان کا قاتل کون نکلا،ہولناک انکشاف سامنے آگیا

آج صبح حبیب آباد روڈ پر سینکڑوں مظاہرین صائم نامی ایک سترہ سالہ نوجوان کی نعش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کررہے تھے کہ اس کا مقدمہ درج نہیں کیا جارہااور پولیس ان کیساتھ تعاون نہیں کررہی اب اس قتل کا مقدمہ درج ہوا ہے تو ہولناک اور دل کو دہلا دینے ولا انکشاف سامنے آگیا ہے ۔جس کے مطابق قتل ہونے والے لڑکے صائم کے باپ ضمیر حیدر نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے جواں سال بیٹے کے قتل میں میری بیوی اور بیٹی مرکزی ملزم ہیں ۔ضمیرحیدر کا کہنا ہے کہ میری بیوی اور بیٹی کے ملزم عمران اور عارف وغیرہ کیساتھ ناجائز مراسم تھے جس کی وجہ سے میرا بیٹا پہلے ہی ان سے کافی نالاں تھا گزشتہ روز بھی میری بیوی اور بیٹی دو مزید خواتین کے ہمراہ ملزمان کیساتھ ان کیری ڈبے میں بیٹھ کر جارہی تھیں جن کو میرے بیٹے صائم نے دیکھ لیا اور ان کے تعاقب میں موٹرسائیکل ان کے پیچھے دوڑا دی جس پر ان لوگوں نے کیری ڈبہ روک کر صائم کو اغوا کرکے گاڑی میں ڈال لیا اور سب نے مل کر اس کی گردن توڑ دی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ضمیر حیدر نے آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں