حجامہ عربی زبان کے لفظ حجم سے نکلا ہے جس کے معنی کھینچنا یاچوسنا ہے۔ اِس عمل میں مختلف حصوں کی کھال سے تھوڑا سا خون نکالا جاتا ہے۔ انسانی صحت کا دار و مدار جسمانی خون پر ہے اگر خون صحیح ہے تو انسان صحت مند ہے ورنہ مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔ بیماریاں اس فاسد خون کے ساتھ نکل جاتی ہیں۔ حجامہ ایک قدیم علاج ہے اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمدۖ اور ملائکہ کا تجویز کردہ ہے اِس قدیم طریقہ علاج میں جسم کے 143 مقامات سے فاسد خون نکال کر مختلف بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔حضرت محمدۖ نے حجامہ لگانے کو افضل عمل قرار دیا ہے۔

حجامہ سے بلڈ پریشر، ٹینشن، جوڑوں کا درد، پٹھوں کا درد، کمر کا درد، ہڈیوں کا درد، سر کا درد ،درد شقیقہ،مائیگرین، یرقان، دمہ، قبض، بواسیر، فالج، موٹاپا، کولیسٹرول، مرگی، گنجاپن، الرجی، عرق النسا وغیرہ اور اس کے علاوہ 70 سے زائد روحانی وجسمانی دونوں بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔
حجامہ خون صاف کرتاہے اور حرام مغز کو فعال کرتا ہے، شریانوں پر اچھا اثر ہوتا ہے، پٹھوں کا اکڑا ختم کرتا ہے، دمہ اور پھیپھڑوں کے امراض اور انجائنا کے لیے مفید ہے، آنکھوں کی بیماریوں کو بھی ختم کرتاہے، رحم کی بیماری ماہواری کے بند ہو جانے کی تکالیف اور ترتیب سے آنے کے لیے مفید ہے، گٹھیا عرق النسا اور نقرس کے درد کو ختم کرتا ہے، فشار خون میں آرام دیتا ہے، زہر خورانی میں مفید ہے، مواد بھرے زخموں کے لیے فائدہ مند ہے۔
حجامہ الرجی اور جسم کے کسی حصے میں درد کو فوری ختم کرتا ہے۔ نیم حکیموں کی طرح حجامہ کے بھی جگہ جگہ کلینک کھل گئے ہیں تاہم حجامہ لگوانے کے لیے مستند اور تجربہ کارتھیراپسٹ کا انتخاب ضروری ہے کیوں کہ ناتجربہ کار شخص صحیح حجامہ نہیں لگا سکتا جس وجہ سے علاج نہیں ہو پاتا اور مریض مایوس ہو جاتا ہے۔

دیپالپور اور اس کے گرد و نواح میں لوگ عام طور پر حجامہ کروانے کیلئے بڑے شہروں کا رخ کرتے ہیں مگر اب ایک اچھی خبر یہ ہے کہ دیپالپور میں طب یونانی کے معروف و مستند معالج پروفیسر حکیم محمد رفیق نے بھی باقاعدہ حجامہ کرنے کا آغاز کر دیا ہے ۔
یاد رہے پروفیسر حکیم محمد رفیق عرصہ چالیس سال سے شعبہ طب میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں نہ صرف ان کا اپنا مطب ہے بلکہ وہ مختلف طبیہ کالجز میں طب پڑھاتے بھی رہے ہیں اور دیگر شہروں میں بھی مریضوں کو چیک کرتے رہے ہیں مگر اب انہوں نے اپنے شہر دیپالپور میں باقاعدہ حجامہ کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ آپ اس نمبر پر کال کر کے ان سے مشاورت اور اپوائنٹمنٹ لے سکتے ہیں۔ 03006965186