اوکاڑہ کے نواحی علاقے حجرہ شاہ مقیم تھانے کہ باہر ورثا نے8ماہ قبل اغوا ہونے والی 24سالہ ذہنی مریضہ خاتون کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے نا معلوم ملزمان کے خلاف تھانہ حچرہ شاہ مقیم میں مقدمہ درج ہے لیکن پولیس اب تک نہ تو ملزمان کا سراغ لگا سکی اور نا ہی مغویہ لڑکی برآمد ہوئی ہے مغوی صنم شہزادی کے ورثا نے ملزمان کی گرفتاری اور بچی کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے.
