معاشرتی راہ روی کی داستانیں عام طور پر سامنے آتی رہتی ہیں ان میں کئی درندے ایسے بھی ہیں جو استاد کا روپ دھار کر اپنی جنسی بھوک مٹانے سے بھی باز نہیں آتے ایسے ہی ایک درندے نے حجرہ شاہ مقیم کی ایک بچی کیساتھ زیادتی کی اور اس دوران اس نے اس خفیہ طریقے سے وڈیو بھی بنوا لی اور پھر اس وڈیو کی بنا پر اس کو مسلسل بلیک میل کر کے اس سے زیادتی کرتا رہا.اس دوران وہ لڑکی حاملہ ہوگئی تو اس نے یہ ماجرا اپنے والدین کو بتادیا.جنہوں نے ملزم کے خلاف ایکشن لینےکی بجائے اس کی منتیں کیں کہ وہ اس وڈیو کو وائرل نہ کرے اور اس لڑکی سے شادی کرلے مگر وہ شادی سے بھی پھر گیا.آخر کار تنگ آکر اس لڑکی نے اپنی ساتھ ہونے والی زیادتی کی داستان ایک وڈیو میں ریکارڈ کی اوراس کو سوشل میڈیا پر چلادیا.وڈیو میں اس کا کہنا تھا کہ پولیس بھی اس کیساتھ تعاون نہیں کررہی.تاہم اس وڈیو کے بعد حجرہ میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او قلب سجاد اعوان نے اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزم کیخلاف مقدمہ نمبر 448/18 بجرم 376 ت پ درج کر لیا گیاہے.
