peer manzoor ahmed shah fareedi in hujra 790

حجرہ،اسلام کےخلاف تمام سازشوں سےنمٹنے کیلئےعشق مصطفیﷺ سب سے بڑا ہتھارہے،پیرمنظوراحمد شاہ فریدی

حجرہ شاہ مقیم(وسیم غوری سے)معروف مذہبی سکالر پیرمنظور احمد شاہ فریدی نے حجرہ شاہ مقیم میں سیر ت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ایک بہت بڑی قوت ہیں اگر عالم اسلام متحد ہوجائے تو دنیاکی کوئی طاقت مسلمانوں کامقابلہ نہیں کرسکتی ،رسول کریم ﷺنے دنیامیں تشریف لاکراسلامی ریاست کے قیام کے ساتھ عالم گیر انقلاب کاآغازکیاجس میں امن ہی امن ہے اورقلیل عرصہ میں امن کاپیغام دنیاپر چھاگیاآج بھی دنیامیں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والامذہب اسلام ہی ہے جسکے خلاف ہونیوالی سازشوں سے نمٹنے کیلئے سب سے بڑاہتھیار عشق مصطفی ﷺہے جس قدر آقائے کل جہاں ﷺکے عشق کاغلبہ ہوگااس قدر مسلمان طاقت ور اور دشمن کمزورہونگے،انہوں نے کہا کہ دھشت گردی کا مقابلہ جس دلیری اور ہمت سے پاکستان نے کیا دنیا میں کوئی نہیں کر سکتا اسی طرح عالم اسلام کو درپیش عالمی دھشت گردی سے نمپٹنے کیلئے مسلم ممالک کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، آخرمیں پیر طریقت منظور احمد شاہ نے اس وجدانی کیفیت میں عالم اسلام اورخصوصی طور پر پاکستان کیلئے خوشحالی ،سلامتی واستحکام کیلئے خشوع وخضوع سے ہزاروں سامعین شریک محفل کی آمین کے ساتھ بارگاہ رب العزت میں دعامانگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں