حجرہ،اینٹی کرپشن کا چھاپہ،پولیس افسررشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھرلیا گیا
کرپشن ایک ناسور ہے جو معاشرے کو اندر ہی اندر تباہ کردیتا ہے حکومت کی جانب سے کرپشن و رشوت کے خاتمے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن بنایا گیا جس کی کاروائیوں میں متعدد ایسی کالی بھیڑیں پکڑی جاچکی ہیں ایسی ہی ایک کاروائی حجرہ شاہ مقیم میں بھی دیکھنے میں آئی جہاں اینٹی کرپشن اوکاڑہ کی ٹیم نے چھاپہ مارتے ہوئے اے ایس آئی اخترنواز کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارلیا.اخترنواز
عامر سلطان سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مارکر تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے اے ایس آئی اختر نواز کو شیرمحمد نامی شہری سے25 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئےپکڑا ہے.عوام نے رشوت ستانی کے خاتمے کیلئے اینٹی کرپشن کی کاروائیوں پر خوشی کا اظہار کیا ہے.