حجرہ،بچے کے اغواء اور برآمدگی کی مکمل کہانی سامنے آ گئی
ایک روز قبل حویلی روڈ شاہ مقیم کالونی کے رہائشی نصیراحمدناصر کے تیرہ سالہ بیٹے عبدالقدیر کی گمشدگی کی خبر سامنے آئی تو سوشل میڈیا پر سا بارے اوکاڑہ ڈائری سمیت متعدد پلیٹ فارمز پر اس معاملے کا اٹھایا گیا آخر کار رات آٹھ بجے عبدالقدیر کی گھر واپسی کی اطلاع آگئی۔اس بارے جب اوکاڑہ ڈائری نے بچے کے والد نصیراحمد ناصر سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ عبدالقدیر ڈی پی ایس سکول میں پڑھتا ہے اور اس روز وہ اپنی والدہ سے کٹنگ کیلئے پیسے لے کر حمام کی طرف جاتے ہوئے رستے میں اغوا کر لیا گیا نصیراحمد کے مطابق اسے نامعلوم کیری ڈبے میں موجود افراد نے اغوا کیا تھا تاہم اغوا کاروں نے اسے منڈی احمد آباد کے قریب ایک مسجد کے سامنے بیہوشی کی حالت میں چھوڑدیا۔اور وہاں سے کسی دوست نے بچے کو پہچان کر ہمیں پہنچا دیا۔نصیراحمد بتایا کہ اس کی کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں کہ کسی نے مجھ سے بدلہ کیا ہو تاہم نصیر احمد خوش ہے کہ اللہ نے اسے دوبارہ بیٹا دیا ہے۔