حجرہ،بہن سےبھائیوں کی زیادتی کے معاملے نے ڈرامائی رُخ اختیار کرلیا.
رپورٹ:راؤمشتاق قادر خان…
چندروز قبل حجرہ شاہ مقیم میں یتیم بہن کیساتھ اس کے دو سگے بھائیوں کی زیادتی کی خبروں نے ایک کہرام مچادیا.لیکن اب اس معاملے نے اس وقت ایک نیا رخ اختیار کرلیا جب بہن سے زیادتی کے مشکوک واقعہ کا ملزم ساجد خود تھانہ میں پیش ہو گیا جس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر واقعہ کا علم ہوا تو کرایہ نہ ہونے پر اپنا سیل فون فروخت کر کےتھانہ پہنچا ہوں بے گناہ ہوں بہن سے زیادتی کا الزام غلط ایسے فعل کا سوچ بھی نہیں سکتا.سوشل میڈیا پر دیکھا کہ بہن نے جھوٹا الزام لگا کر میرے چھوٹے بھائی محمد عابد کو گرفتارکروا دیا میری بہن آئینہ بی بی کو کونسلر آمین کمبوہ اور ایک لیڈی ہیلتھ ورکر نے مزموم مقاصد کے حصول کی خاطر ورغلا کر اس کے ذریعے مقدمہ درج کروایا ہے جبکہ میری بہن کو کونسلر آمین نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے دوسری طرف حقیقی بھائیوں پر زیادتی کا الزام عائد کرنیوالی راجووال کی رہائشی آئینہ بی بی کے تیسرے بھائی محمد واجد جو کہ لاہور میں مزدوری کرتا ہے نے حجرہ پریس کلب رجسٹرڈ حجرہ شاہ مقیم پہنچ کر دہائی دی اور کہا کہ انکے والدین وفات پاچکے ہیں وہ پانچ بہن بھائی ہیں انکی اکلوتی بہن آئینہ بی بی کو کونسلر آمین کمبوہ نے ایک خاتون رضوانہ عرف راجو کی مدد حاصل کر کے میرے بھائیوں پر جھوٹا من گھڑت اور بے بنیاد الزام عائد کردیاجسکی وجہ کچھ یوں بیان کی گئی ہے کہ کونسلر امین کمبوہ اپنے نجی ملازم عدنان جس کے نشئی مرحوم باپ اسحاق سے وہ اس کی زرعی زمین بھی انتقال کروا چکا ہےاوراب وہ میری بہن کو اپنے ملازم کے نکاح میں لانا چاہتا ہے اس کہانی میں یہ بات بھی بیان کی گئی ہے کہ قبل ازیں کونسلر آئینہ بی بی کو اپنے گھر ملازمہ رکھنا چاہتا تھا جس کی اس نے اس کے گرفتار بھائی محمد عابد کو تنخواہ کی بھی پیش کش کی تھی جسے عابد نے ٹھکرا دیا تھا محمد واجد نے یہ بھی بتایا کہ امین اسکی نادان بہن کو اپنے قبضہ میں رکھ کر مقدمہ کے جھوٹے موقف پر قائم رکھنا چاہتا ہے میڈیا کی وساطت سے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ، آئی جی پنجاب ، آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او اوکاڑہ سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔