حجرہ،بیٹی نےآشنا کیساتھ مل کرباپ کوقتل کر ڈالا.

(نعیم غوری سے)آج صبح حجرہ شاہ مقیم کے نواحی علاقہ بونگی پوہلو سے ایک خبر آئی کہ وہاں ایک گھر سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔تاہم پولیس نے وہاں جا کر تحقیقات کیں تو یہ بات سامنے آئی کہ اس کیساتھ اس کی بیٹی بھی رہاکرتی تھی جن کا آپس میں کسی بات پر جھگڑا رہا کرتا تھا جب پولیس نے اس لائن پرکام کرتے ہوئے بیٹی اللہ رکھی کو حراست میں لیا تو دوران تفتیش اس نے یہ ہولناک انکشاف کیا کہ اس نے اپنے آشنا ارشاد کیساتھ مل کر اپنے باپ محمد یار کو رستے سے ہٹایا ہے۔
hujra shah muqeem mai beti na ashna k sath mil kr baap ko qatal kr dia
اوکاڑہ ڈائری کے نمائندے نے اس دلخراش واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں تو پتا چلا کہ حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں بونگی پوہلو کے زمیندار محمد یار نے اپنی بیوی کوگھریلوناچاکی کی وجہ سے طلاق دے رکھی تھی اس کے چار بیٹے ہیں اوربڑی بیٹی اٹھارہ سالہ اللہ رکھی کے ڈیڑھ سال قبل اسی گاؤں کے نمبردار کے بائیس سالہ بیٹے ارشاد کے ساتھ مبینہ طور پر ناجائز مراسم قائم ہوگئے جس کے عشق میں مبتلاہوکر لڑکی اپنے آشناسے مسلسل ملنے کی خا طر سادہ لوح باپ کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے عاشق کے ہاتھوں فراہم کردہ خواب آور گولیاں دودھ میں گھول کرباپ کوپلاکرمیٹھی نیند سلادیتی اوراپنے گھربلاکرعاشق کے ساتھ رنگ رلیاں مناتی رہی عاشق نے جب لڑکی کارشتہ مانگامگر لڑکی کا باپ رضامند نہ ہوا تو عاشق اورمعشوق نے مل کرایک خوفناک منصوبہ بنایاجس پرعمل کرتے ہوئے بدبخت لڑکی اللہ رکھی نے اپنے عاشق کی طرف سے دی گئیں خواب آور گولیاں دودھ میں ڈال دیں جس سے محمد یار سوگیاتو سنگدل بیٹی نے اپنے آشناسے مل کر بجلی کی تار ننگی کرکے غنودگی کی حالت میں پڑے باپ کے دونوں بازوؤں کو باندھ دیااوربجلی کاکرنٹ لگاکر باپ کوسفاکی سے مارڈالااورخاموشی اختیار کرلی صبح اسکے چھوٹے بھائیوں نے مردہ حالت میں پڑے باپ کودیکھ کراپنے چچامحمد اکرم ولد کمال دین کو اطلاع دی ،گاؤں کے لوگ اورپولیس افسران ایس ڈی پی او دیپالپور سرکل چوہدری انعام الحق ،ایس ایچ اوتھانہ حجرہ شاہ مقیم رانامحمد عمران ٹیپو اور مقامی پولیس چوکی انچارج اے ایس آئی ملک علی احمد وسیرموقع پرپہنچ گئے جن کے آنے پر لڑکی نے ڈرامہ رچاکر قتل کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی مگر تجربہ کار پولیس افسران نے پیشہ ورانہ انداز میں حالات مشکوک جان کرلڑکی سے باپ کے قتل کے حقائق اگلوالیے جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اپنے گھر میٹھی نیند سوئے ہوئے لڑکی کے آشناارشادسمیت دونوں کوگرفتارکرلیااور ضروری کاروائی عمل میں لاکرباپ کے قتل کے جرم میں اللہ رکھی اوراسکے آشناارشاد کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا۔وں نے مردہ حالت میں پڑے باپ کودیکھ کراپنے چچامحمد اکرم ولد کمال دین کو اطلاع دی ،گاؤں کے لوگ اورپولیس افسران ایس ڈی پی او دیپالپور سرکل چوہدری انعام الحق ،ایس ایچ اوتھانہ حجرہ شاہ مقیم رانامحمد عمران ٹیپو اور مقامی پولیس چوکی انچارج اے ایس آئی ملک علی احمد وسیرموقع پرپہنچ گئے جن کے آنے پر لڑکی نے ڈرامہ رچاکر قتل کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی مگر تجربہ کار پولیس افسران نے پیشہ ورانہ انداز میں حالات مشکوک جان کرلڑکی سے باپ کے قتل کے حقائق اگلوالیے جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اپنے گھر میٹھی نیند سوئے ہوئے لڑکی کے آشناارشادسمیت دونوں کوگرفتارکرلیااور ضروری کاروائی عمل میں لاکرباپ کے قتل کے جرم میں اللہ رکھی اوراسکے آشناارشاد کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button