labour day in depalpur 758

حجرہ،حکومتِ پنجاب مزدور بچوں کی تعلیم کے لئےکوشاں ہے،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرچوہدری طاہرامین

حجرہ شاہ مقیم (وسیم غوری سے)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چوہدری طاہر امین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مزدور بچوں کی تعلیم کے لئے کوشاں ہے اور مزدور بچوں کی پڑھائی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ لیبر اور ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تقاریر اور مصوری کے مقابلہ جات بھی منعقد ہوئے جس میں ضلع بھر کے طالب علموں نے حصہ لیا ضلع بھر کے طالب علموں کی جانب سے بنائے گئے مصوری کے 120خاکے موصول ہوئے جن کو سیمینار میں آویزاں کیا گیا بہترین کار کردگی کا مظاہرہ دکھانے والے طالب علموں میں انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے جبکہ چائلڈ لیبر بچوں کو سکول بیگ اور سٹیشنری بھی تقسیم کی گئی،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چوہدری طاہر امین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب چائلڈ لیبر بچوں کی کام کی جگہ سے مشقت کے خاتمہ اور اور ان کی سکولوں میں حاضری کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے ضلع اوکاڑہ میں بھٹہ خشت سے 3000سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کر کے خدمت کارڈ جاری کر دئیے گئے ہیں تقریب سے محکمہ لیبر اور ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران نے بھی خطاب کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں