hujra,ameer jamat islami punjab ameer ul azeem 557

حجرہ،حکومت آبادی کم کرنے کی بجائے بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے،امیرجماعت اسلامی پنجاب امیرالعظیم

حجرہ شاہ مقیم (نعیم غوری سے )صوبائی امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ مرغیوں اور جانوروں کی افزائش نسل اور انسانوں کی نسل کشی بد ترین فعل ہے،آبادی کم کرنے کی بجائے بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں،ہمارے نبی کریم ﷺ نے امت کی وسعت پر فخر کیا ہے اور حکومت مغر ب کی تقلید کر رہی ہے ،وہ گزشتہ روزحجرہ شاہ مقیم میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ جیسا بنانے کی بات کرنے والوں کے عملی کام گناہ ٹیکس کی صورت میں نظر آ رہے ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ آئندہ ہو سکتا ہے کہ حکومت شراب،بدکاری،چرس وغیرہ پر بھی گناہ ٹیکس لگا دے ، انہوں نے کہا کہ قومی کرپشن پر احتساب بلاتفریق سب کا ہواور کرپشن کر کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے ،بلدیاتی اداروں کو کام کرنے کا موقع نہیں دیا گیا ان اداروں کو سیاسی ہتھیار نہ بنایا جائے بلکہ بلدیاتی اداروں کو سیاست کی نذر کرنے کی بجائے پوری آزادی سے کام کرنے کا موقع دیا جائے اگربلدیاتی انتخابات ہوئے تو جماعت اسلامی بھر پور حصہ لے گی،انہوں نے کہا کہ آسیہ ملعونہ کی رہائی کی مذمت کرتے ہیں ، اس کا فیصلہ بیرونی دباؤ پر کیا گیاجبکہ تحریک لبیک کے خلاف کاروائی حکومت کا غیر اخلاقی اقدام ہے حکومت نے ضرورت کے وقت تحریک لبیک کے پاؤں پکڑے ،اب گلہ پکڑ رہی ہے، تحریک لبیک نے دھرنے دیئے ،احتجاج کئے ،یہی کام پی ٹی آئی ہمیشہ کرتی آئی ہے ،تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاؤن مغربی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے کیا گیا، افغان ثالثی کے معاملے پرمیر العظیم نے کہا کہ امیریکہ وقت پڑنے پر پاؤں میں گرتا ہے ورنہ آنکھیں دیکھاتا ہے پاکستان امریکہ اور افغانستان کے معاملے میں ثالثی کی بجائے غیر جانبدارانہ کردار ادا کرے،اس موقع پر مقامی ذمہ دران بابر رشید،ڈاکٹر محمد رفیق ، ڈاکٹر غلام بنی، میاں امجد علی کمیانہ ودیگر موجود تھے۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.