حجرہ شاہ مقیم (نعیم غوری سے)حکومت پنجاب نے پراپرٹی ٹیکس کی یکمشت ادائیگی پر پانچ فیصد رعائیت کے ساتھ31دسمبر تک توسیع کردی ، ایکسائز اینڈٹیکسیشن آفیسراوکاڑہ زاہد منیربھٹی نے پریس کانفرنس میں مزید کہاکہ پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی میں ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی اوران کی آسانی کی خاطر حکومت پنجاب نے ٹیکس ادائیگی کی تاریخ میں نہ صرف اکتیس دسمبر کیلئے توسیع کردی بلکہ بروقت یکمشت ادائیگی کرنیوالے ٹیکس گزارو ں کیلئے مجموعی طور پرپانچ فیصد رعائیت کابھی اعلان کردیاہے ،انہوں نے نمائندہ اوکاڑہ ڈائری سے خصوصی گفتگو میں واضع کیاکہ مقررہ تاریخ ادائیگی ٹیکس گزرجانے پر ہرماہ ایک فیصد سرچارج وصول کیاجائیگاجبکہ ٹیکس گزارو ں کی راہنمائی کی خاطر ضلع تحصیل و قصبات کے دفاترمیں ایکسائز عملہ کوہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
