حجرہ شاہ مقیم (وسیم غوری سے)حجرہ شاہ مقیم کی آبادی اشتیاق خاں والی کے رہائشی محمد اشرف کو اس کی بیوی چار بچوں کی ماں ریحانہ بی بی اس کو دیگر خواتین سے ناجائز تعلقات استوار کرنے سے منع کرتی تھی جس پر وہ طیش میں آگیااور لکڑی کے تھاپے سے پے درپے وار کرکے بیوی کا بازو توڑ ڈالاجبکہ اس کے سراورٹانگوں پر بھی تشدد سے شدید زخم آئے جسے تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایاگیاجہاں میڈیکل لیگل رپورٹ میں بھی تشدد کی تصدیق کردی گئی جس کے بعد پولیس نے زخمی خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔
