hujra shah muqeem politics news 786

حجرہ،سید مراتب شا ہ کرمانی نے راؤ اجمل خان اور سیدہ جگنو محسن کی حمائت کا اعلان کردیا.

حجرہ شاہ مقیم ( نعیم غوری سے )سابق تحصیل ناظم و امیدوار صوبائی اسمبلی مد مقابل ا میدوار کے حق میں دستبردار ،کرمانی خاندان سمیت راؤ محمد اجمل خاں اور سیدہ میمنت جگنو محسن کرمانی کی حمایت کااعلان کر دیا، مشترکہ جدوجہد سے علاقہ سے 33سالہ سیاسی اجارہ دار ی کے خاتمہ کااعلان۔اہم دھڑہ کی شمولیت سے پوزیشن مضبوط ہوگئی اس سلسلہ میں گزشتہ روز نواحی گاؤ ں موضع بھائی کے میں ڈیرہ سید شاہنواز کرمانی مرحوم پر ایک بڑا سیاسی اجتماع ہوا جس میں سابق تحصیل ناظم سید مراتب علی شا ہ کرمانی امیدوار صوبائی اسمبلی کی دعوت پر سینکڑو ں افراد نے شرکت کی اس موقع پر علاقہ مکینوں کی باہمی مشاور ت کے بعد سابق ایم این اے راؤ محمد اجمل خاں امیدوار قومی اسمبلی این اے 143 ن لیگ اور معروف اینکر پرسن سیدہ جگنو محسن کرمانی آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 184کو اپنے ڈیرہ پر باقاعدہ مدعو کیا جہاں بڑے عوامی اجتماع میں سید مراتب علی کرمانی ،ان کے بڑے بھائی سید علی نواز کرمانی سابق ناظم یونین کونسل رحمت والا ،انکے کزن سید وقار علی کرمانی سابق ناظم یونین کونسل بھٹہ محبت ، انکے بھتیجے سید حسن علی شاہ کرمانی،
سید علی حسن عرف سونوکرمانی کے علاوہ بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے سیدہ جگنو محسن کرمانی اور راؤمحمد اجمل خاں کی مکمل حمایت کا اعلان کردیایاد رہے کہ کرمانی فیملی کے مرحوم سربراہ سید شاہ نواز کرمانی سابق ایم ایل اے منٹگمری رہے ان کاشمارقائد اعظم کے ساتھیوں میں کیاجاتاتھاانکی خدمات ملکی سطح پرنمایاں رہیں دریں اثناء عوامی اجتماع سے خیالات کااظہار کرتے ہوئے سابق ایم این اے میدوار قومی اسمبلی راؤمحمد اجمل خاں نے کہاکہ وہ کرمانی فیملی کااحترام کرتے ہیں انکاکردار ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت اور قومی نظریات کاحامل رہاہے یہی وجہ ہے کہ انکامحترمہ سید ہ میمنت جگنو محسن کرمانی کے ساتھ الحاق فطری ہے اور وہ انکی نمایاں خدمات کے معترف ہیں انہوں نے سید مراتب کرمانی کی دستبرداری اور انکی فیملی کی حمایت حاصل ہونے کو سنگ میل قرار دیاہے اس موقعہ پراپنے خطاب میں سید ہ جگنو محسن کرمانی آزاد امیدوار نے کہاکہ انکو ایم پی اے بننے کاشوق نہیں وہ علاقہ کی عوام کی محرومیاں دور کرنے نکلی ہیں ، عوام اب جاگ چکی ہے اور انہیں اپنی فلاح و بہبود عزیز ہے او ر وہ ا ب مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے 25جولائی کو عوا م اجارہ داری کے بت پاش پاش کردیں گے قبل ازیں سیدہ جگنومحسن کرمانی نے حجرہ شاہ مقم گلشن فرید ٹاؤن میں اپنے ڈیرہ وقیام گاہ کیلئے انکی خرید کردہ اراضی پر عمارت کاسنگ بنیاد ایک معذور خاتون کے ہاتھو ں رکھوایااور خود بنیادی اینٹ لگاکرتعمیراتی منصوبہ کاافتتاح کیااور کہاکہ اب وہ یہاں کی عوام کے ساتھ رہائش پزیرہوکر انہیں ظلم وزیادتی کے سمندر میں اکیلا نہیں چھوڑیں گی اور انکے مسائل وتکالیف کے ازالہ کو مقامی سطح پرہی ممکن بنائیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں