حجرہ شاہ مقیم (نعیم غوری سے)سینیٹ الیکشن کے نتیجہ میں پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کی وکٹ اڑادی ،حقیقی تبدیلی کی فضاء قائم ہوچکی ،اب ملک ترقی کی منازل طے کریگاجسکاکریڈٹ عمران خان کو جاتاہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنماچوہدری اعجاز ناصر نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب اور نمائندہ اوکاڑہ ڈائری نعیم احمد غوری سے گفتگو کے دوران انکے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اللہ تعالیٰ کی مدد سے کامرانی کی منازل طے کررہی ہے تبدیلی کاجو نعرہ عمران خان نے اکیلے ہی بلند کیا تھا آج وہ قوم کا مقبول ترین نعرہ بن گیاہے پوری قوم کی نظریں قائد پی ٹی آئی پرلگی ہوئی ہیں عمران خان گریٹ خان بن کرا بھرے ہیں جس کی بڑی وجہ انکا صادق اورامین ہونا ہے وہ اجتماعی قومی ایجنڈے پر عمل پیر ا ہوکر ملکی آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہے ہیں جسکی بدولت ملک میں قانون کی عملداری کی فضاء پیداہوئی ہے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی ائی سے قوم کی جو امیدیں وابستہ ہیں انکی تکمیل کا عمل جاری ہے اقتدار کے بغیر ہی عمران خان نے ملک دشمن عناصر اور قومی خزانہ کی لوٹ مارمیں ملوث ٹولہ کو کیفرکردارتک پہنچانے کاجو بیڑا اٹھایاتھااس پر پی ٹی ائی کا ہر کارکن قربانی کے جذبے سے عمل پیرا ہے اور وہ دن دور نہیں جب ملک میں عا م آدمی کو عزت وتکریم حاصل ہوگی اورقانو ن سب کیلئے یکساں ہوگا ملک سے پسماندگی کا خاتمہ کرکے اسے حقیقی فلاحی ریاست بنادیاجائیگاجسکا قوم کو بے چینی سے انتظار ہے ،انہوں نے کہاکہ حلقہ بندیوں کی تبدیلی کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور وہ جلد مقامی سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جس میں پارٹی فیصلوں کو سامنے رکھاجائیگا۔
