حجرہ،قصور روڈ پرڈرائیور کی نیند نے دوافراد کو ابدی نیند سلادیا
دپیالپور کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں قصورروڈ پرصبح سویرے ٹریکٹر ٹرالی اورکنٹینر میں تصادم سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جاں بحق افراد کی شناخت محمد جمیل اور اسد کے ناموں سے ہوئی دونوں جاں بحق افراد کا تعلق ضلع قصورٹھینگ موڑ کے علاقہ آلہ آباد سے بتایا جاتا ہے.عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈرائیورز کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا.جاں بحق افراد کی نعشوں کو ریسکیو 1122 نے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال دپیالپورمنتقل کردیا ہے.