Qasoor road depalpur accident one killed 513

حجرہ،قصور روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک جاں بحق،دوسرا زخمی

حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں قلعہ سوندھا سنگھ کے مقام پر قصور سے دیپال پور جاتے تیز رفتار مزدا ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جاں بحق ہونے والے کی شناخت اعجاز عرف بلو برف والا کے نام سے ہوئی جو کہ راجووال کا رہائشی بتایا جاتا ہے زخمی ساجد علی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم سردار نواب علی ڈوگر نے مزدا ٹرک کو تھانے میں بند کر دیا جبکہ نعش تحویل میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں