حجرہ شاہ مقیم،آج صبح ڈی او ایجوکیشن جویریا امبرین خود گاڑی نمبری MNS/6783ڈرائیو کرکے پاکپتن ڈیوٹی پر جارہی تھیں کہ پاکستانی پل کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی کھیتوں میں جاگری اسی اثنا میں پٹرولنگ پولیس کی گاڑی وہاں پہنچی اور جونیئرپٹرولنگ آفیسر شاہد ایوب اور اے ایس آئی شہزاد نے شدید زخمی خاتون کو گاڑی سے نکالا اور ریسکیو عملہ کو بلوا کر ان کے حوالے کیا جس نے انہیں مقامی ہسپتال پہنچایا تاہم انتہائی تشویشناک حالت کے باعث خاتون کو لاہور ریفر کردیا گیا ہے۔
