wapda ne hujra mai bara bijli chor pakar lia 512

حجرہ،واپڈا اورعوام کیلئے وبال جان بن جانے والا آخرکار پکڑا گیا

حجرہ شاہ مقیم ،پبلک ٹرانسفارمر سے چلنے والی غیر قانونی ہیوی انڈسٹری پکڑی گئی ،لیسکوحکام نے کنکشن منقطع کرکے برقی آلات قبضہ میں لے لیے ،بھاری جرمانہ بھی عائد ۔تفصیلات کے مطابق لیسکونارتھ سب ڈویژن حجرہ شاہ مقیم کے گاؤں قلعہ سوندھاسنگھ میں مقامی آبادی کے ٹرانسفارمر سے نثار نامی شخص کے نام پرآٹاچکی بجلی کنکشن سے خالد مٖحمود ولد محمدرفیق عرصہ دراز سے ہوی آئل انڈسٹری چلارہاتھاجس سے محکمہ لیسکو کو بہت خسارے اورآبادی مکینوں کوسخت تکلیف کاسامناتھاجس کانوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ لیسکوحکام نے ماتحت ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کرموقع پر آٹاچکی کنکشن کی آڑمیں ہیوی آئل انڈسٹری چلاتے ہوئے پکڑلیااورموقع پر بجلی سپلائی منقطع کرکے برقی آلات قبضہ میں لے لیے بعدازاں صحافیوں کومحکمانہ کاروائی سے آگاہ کرتے ہوئے میٹر انسپکٹر نے بتایاکہ بجلی کی ترسیل وتصرف میں کسی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائیگی پکڑے گئے کنکشن سے معمولی نوعیت لوڈکی بجائے مقامی آبادی کے ٹراسفارمر سے ہیوی آئیل انڈسٹری چلائی جارہی تھی جس مقامی آبادی کوبجلی کی ترسیل میں دقت کاسامنا تھاانہوں نے بتایاعرصہ دراز سے جاری محکمانہ نقصان کے ازالہ کی مدمیں بھاری جرمانہ بل بھی چارج کیاگیاہے اورٹراسفارمر فیس سمیت دیگر محکمانہ اخراجات بھی وصول کیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں