chori aur daketi ki wardatain 639

حجرہ،پسے ہوئے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے استحصالی طبقہ کو انجام تک پہنچاؤں گی ،جگنو محسن کرمانی

حجرہ شاہ مقیم (وسیم غوری سے)معروف صحافی اینکر پرسن سیدہ جگنو محسن کرمانی نے کہاہے کہ وہ بھرپور عوامی طاقت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتی ہیں، غریب و مستحق عوام کی پذیرائی و خدمت میرا اولین مشن ہے، پسے ہوئے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے استحصالی طبقہ کو انجام تک پہنچانافرض تصور کرتی ہو ں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصبہ شیر گڑھ میں حویلی کے مقام پر المحسن گروپ سے وابستہ ورکرز کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے صوبائی اسمبلی کے تبدیل شدہ حلقہ پی پی 185سے آئندہ الیکشن لڑنے کااعلان کیااور کہاکہ حجر ہ شاہ مقیم ،راجووال ،شیرگڑھ ،اختر آباد ،دیپالپور اور رینالہ خورد کے مضافات پر مشتمل اس حلقہ سے وہ سیاستدانوں کے ہاتھوں عوا م کی بنائی گئی گزشتہ درگت کا حساب لینے نکلی ہیں جبکہ انہیں سیاسی فرعونوں کی چیرہ دستیوں سے بدحال علاقہ مکینوں کی مکمل حمایت حاصل ہے، انہوں نے کہاکہ مختلف ادوار میں اقتدارکے بل بوتے پر قومی خزانہ کی لوٹ مار میں ملوث عناصر خود تو بھار ی بھر کم جائیدادوں کے مالک بن بیٹھے مگر ووٹرز کو کسمپرسی اورمسائل میں گھرے رہنے پرمجبورکئے رکھاجسکے خلاف آواز بلند کرنے والے عناصر کوبرسراقتدار طبقہ نے اپنے جاہ وجلال کی بھینٹ چڑھاکرنشان عبرت بناکر ظلم و بربریت کانشانہ اورانکاناطقہ بند کئے رکھا،انہوں نے کہاکہ ان حالات کے پیش نظر انہوں نے المحسن ٹرسٹ کی بنیاڈالی جو انکے والد محترم میاں محسن کرمانی کے زیرسایہ علاقہ کی عوام کو علاج معالجہ روزگار ،ہنرمندی اور علمی شعور سے بہرہ ورکر رہاہے ،انہوں نے سیاسی اجارہ داری کے خاتمہ کی خاطر سیاسی گروپ تشکیل دے کرگزشتہ عرصہ کے دوران بلدیاتی الیکشن میں ایک صوبائی وزیر اور دوسرے مقامی ایم این اے کے امیدواران کو دو یونین کونسلوں سے بدترین شکست دلوئی اور اپنے امیدوار وں کو اوپن الیکشن میں کامیاب کرواکر عوام کی حقیقی خدمت کاسلسلہ شروع کررکھاہے اب وہ سیاسی اجارہ داری کے خاتمہ کاعزم کرچکی ہیں اب عوا م کی حکمرانی کا وقت آن پہنچاہے جس کی خاطر وہ علاقہ کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ،اس موقع پر حلقہ پی پی 185کی اہم شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں سیدہ جگنو محسن کرمانی کی مقامی سیاست میں انٹری کو خوش آئند قراردیادوسری طر ف انکے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد حجرہ شاہ مقم اور گردو نوا ح میں سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور علاقہ مکینوں میں آئندہ الیکشن میں متوقع تبدیلی موضوع بحث بنی ہوئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں