722

حجرہ،کمسن بچے کو درندگی کے بعد قتل کرنے والے دونوں ملزمان گرفتارکرلئے گئے

اوکاڑہ،ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ روز راجووال کے نواحی گاؤں میں ایک اندوہناک واقعہ رونما ہواجس پر ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال شارق کمال صدیقی کی ہدایت پر ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل نے نواحی گاؤں میں ملزمان کی گرفتاری تک کیمپ آفس قائم کیے رکھا اور اہل دیہہ سے وعدہ کیا کہ جب تک معصوم بچے کے قتل گرفتار نہ ہوئے میں آ پ لوگوں کے ہمراہ ہی رہوں گا ڈی پی او اطہر اسماعیل نے اپنے کیمپ کے دوران تشکیل دی گئی ٹیموں کو ہر لحمہ رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممکن وسائل برؤے کار لائے جائیں اسکی وجہ سے ملزمان کی 24گھنٹے کے اندر اندر
گرفتاری ممکن ہوسکی ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی نے کہا ہے کہ جس طرح ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل نے اند وہناک واقعہ رونما ہونے پر اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے دور دراز کے علاقہ میں کیمپ آفس بناکر اپنی نگرانی میں تمام معاملات کو دیکھا وہ دیگر اضلا ع کے افسران کے لیے قابل تقلید ہے اگر ہر پولیس آفیسر اس طرح تندہی وجانفشانی کے ساتھ توجہ مذکور کرکے فرائض سرانجام دے تو سماج دشمن عناصرکو کیفر کردار تک پہنچانے میں آسانی ہو گی ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کرنا تسلیم کیا ہے.اہل علاقہ نے ملزمان کی گرفتاری پر اوکاڑہ پولیس اور ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی پولیس نے ہمارے ساتھ تعاون کیا وہ قابل ستائش ہے ۔ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال شارق کمال صدیقی کی جانب سے ایس ڈی پی او دیپالپور انعام الحق اور تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے ایس ایچ او نواب علی ڈوگرسمیت پوری ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعام کا اعلان بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں