hujra shah muqeem mai janaza per sou moto notice 703

حجرہ،گندے پانی پرجنازے کا سوموٹو،سپریم کورٹ نے مقامی ممبران اسمبلی اورانتظامیہ کیلئے سخت احکامات جاری کردئیے

حجرہ شاہ مقیم میں گندے پانی میں اٹھنے والے جنازہ پرچیف سٹس ثاقب نثار نے سو موٹو ایکشن لیا تھا جس کے نتیجے میں سپریم کو رٹ نے احکامات جاری کرتے ہوئے26مارچ کو سول سوسائٹی سمیت حجرہ شاہ مقیم کے ممبران اسمبلی ،چیئرمین میونسپل کمیٹی ،وارڈ کونسلر اورانتظامیہ کوسپریم کورٹ طلب کرلیا ہے یاد رہے کہ محلہ زاہد پورہ حجرہ شاہ مقیم گلی نمبر نو میں کھڑے تعفن زدہ گندے پانی میں سے ایک ساٹھ سالہ معمرخاتون حاجن زیب الٰہی کا جنازہ اٹھایاگیاتو اسکی تصویر کیمرہ کی آنکھ نے محفوظ بنالی جسے پرنٹ میڈیااور سوشل میڈیامیں شائع کر دیاگیا،انسانیت سوز واقعہ کی اس تصویر پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے سوموٹوایکشن لے لیااور اس علاقہ اورجگہ کا تعین کرنے کی خاطر میڈیاپر بھی ذمہ داری ڈال دی وہ تصویر حجرہ شاہ مقیم کی نکلی جس پر انتظامیہ نے اصلاح احوال کی خاطر حجرہ میں ڈیرے ڈال لیے ،اپوزیشن راہنما حاجی موسی خاں غوری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سول سوسائٹی ، برسراقتدار اراکین اسمبلی اور میونسپلٹی کے ذمہ داران کو چھبیس مارچ کوطلب کرلیاہے اورترقیاتی امور کی مد میں قومی سرمایہ کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں جسکے لیے ہم کل اسلام آباد روانہ ہونگے ،انہوں نے کہا کہ حلقے میں عوام کی فلاح و بہبود کے نام پر آنے والے اربوں روپے کے فنڈز گدھے کے سر سے سیینگ کی طرح غائب ہوتے رہے ہیں اور عوام شہر میں رہتے ہوئے بھی صحراؤں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کریں گے کہ کم از کم گزشتہ دس سال کے فنڈز کا ریکارڈ اور حساب بھی طلب کیا جائے تاکہ قومی خزانہ کی لوٹ مار منظر عام پر آئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں