حجرہ شاہ مقیم (نعیم غوری سے )حجرہ شاہ مقیم میں ایک شخص نے گھریلو ناچاکی پر چھریاں مار کر خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں نئی آبادی سہتی کے رہائشی تقریباً 35سالہ مشتاق نامی شخص نے مبینہ طور پر خود کو چھریاں مار کر خود کشی کر لی جسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،مشتاق تین بچوں کا باپ بتایا گیا ہے جو لاہور میں شیروانی بنانے کا کام کرتا تھا،تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں ڈیوٹی اہلکار نے بتایا اطلاع ملنے پر کاروائی کی جائے گی۔
