Hujra lake of health facilities 647

حجرہ، محکمہ صحت کی لاجواب کارکردگی،بے مثال سروس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا

حجرہ شاہ مقیم (نعیم غوری سے )حجرہ شاہ مقیم کے سرکاری ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ،خاتون نے گاڑی میں بچی کو جنم دیا ۔تفصیلات کے مطابق اٹاری روڈ حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی محنت کش ناظم علی عرف راناکی بیوی کوزچگی کے دوران گزشتہ روز مقامی سرکاری ہسپتال حجرہ شاہ مقیم لے جایاگیا جہاں ڈیو ٹی پرموجود لیڈی ڈاکٹر و سٹاف کی عدم توجیحی کی وجہ سے زچہ کی حالت غیر ہوگئی تو اسے ریفر کر دیا گیا،جس پر غربت کے مارے شخص نے اپنے ایک تعلق دارمخیر شخص سے مدد طلب کی تو اس مخیر شخص نے اپنی کار میں انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جاناچاہامگر محنت کش کی بیوی ظاہراں بی بی نے راستہ میں ہی دوران سفر کار میں بچی کوجنم دیدیابعدازاں زچہ و بچہ کو ٹی ایچ کیودیپالپور لے جایا گیا جہاں انہیں مناسب طبی امداد فراہم کردی گئی واضع رہے کہ حجرہ شاہ مقیم کے سرکاری ہسپتال میں تمام تر سہولیات ہونے کے باوجود مقامی مریضوں کاکوئی پرسان حال نہیں، مریض دیگر شہروں یاپرائیویٹ کوئیکس کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں،اہل علاقہ نے صحت حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں