hujra crime stories 904

حجرہ ،اندھے قتل کا معمہ حل،قاتل کوئی اور نہیں اس کے اپنے ہی نکلے

اوکاڑہ،تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی پولیس نے اند ھا قتل ٹر یس کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتا ر کرلیا ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں موضع بھوکن کارہائشی اظہر شاہ پر اسرا ر طور پر لاپتا ہو گیا تھا جس پر مقامی پولیس نے محمد اعظم کی مدعیت میں اغوا ء کا مقدمہ درج کر تے ہوئے سائنسی بنیادوں پر تفتیش شرو ع کردی ڈی پی اوکاڑہ حسن اسد علوی نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی دیپالپور نوشیروان علی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی اور واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ تمام تر وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہوئے مغوی اظہر شاہ کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم نواب علی ڈوگر نے جدیدسائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے جب مغوی اظہر شاہ کی زوجہ کو شامل تفتیش کیاتو اُ س نے اپنے شوہر کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایاکہ میں نے اور میرے بھانجے اسرار شاہ نے زمین کے لالچ میں اظہر شاہ کو نشہ آورگولیاں کھلا کر نہر میں دھکا دے دیاجس سے اظہرشاہ کی موت ہوگئی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے فوری کارروائی کرنے اوراندھے قتل کو سائنسی بنیادوں پر ٹریس آؤٹ کرنے پر ایس ڈی پی او دیپالپور نوشیروان علی ،ایس ایچ او نواب علی ڈوگراور انکی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں