حجرہ شاہ مقیم (نعیم غوری سے)سینیٹ الیکشن ٹیسٹ کیس پیپلزپارٹی ،پی ٹی آئی کی عام انتخابات میں کولیشن گورنمنٹ بنانے کی راہ ہموار ،ن لیگ قصہ ماضی بن گئی ہے ، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما سردار مجید کمبوہ نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب اور نمائندہ اوکاڑہ ڈائری نعیم احمد غوری سے گفتگو کے دوران انکے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ن لیگ کو اسکاتکبر اور خوش فہمی لے ڈوبی نوازشریف ڈکٹیٹر کی پیداوار اورملک لوٹنے والے گروہ کاسرغنہ ہونے کے باوجود عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش میں ہے مگر عوامی نمائندوں نے ملک کے سپریم ادارہ سینیٹ کاتقدس بچاکریہ ثابت کردیاکہ ہمارے سیاستدان محب وطن اورسیاسی بصارت سے مالامال ہیں مگر بعض عناصر ملک و قوم کے دئیے ہوئے مینڈیٹ کی دھجیاں اڑارہے ہیں جو کہ ملک و قوم سے غداری کے مترادف ہے ،انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سینیٹ الیکشن میں ملک کے ایک اہم صوبے کا احساس محرومی دور کرنے میں تاریخی کرداراداکیاجس میں عمران خان کا واضع طور پر آصف علی زرداری کی پالیسی سے اتفاق خوش آئند ہے جس سے ریاست اورریاستی اداروں کے خلاف غیرملکی آقاؤں کے اشارہ پر محاذ آرائی کرنے والی قوتوں کی حوصلہ شکنی ہوئی اور سینیٹ الیکشن ن لیگ کے تابوت میںآخری کیل ثابت ہوا، انہوں نے کہاکہ سیاسی رواداری کی جوفضاء قائم ہوچکی ہے اسے ملک کی دونوں بڑی جماعتوں کو برقراررکھنا ہوگا،انہوں نے کہاکہ شریف برادران کا اڈیالہ جیل منتقلی کا وقت قریب ہے انکی گیدڑ بھبھکیاں اب انہیں انکی سیاسی موت سے نہیں بچاپائیں گی، انہوں نے کہاکہ مریم صفدرسیاسی قد بڑھانے کے شوق میں گستاخی کی مرتکب ہوئی ہیں اپنے کرپٹ باپ اور خود کا مقدس ہستیوں سے موازنہ برداشت نہیں کیاجاسکتاایسی دعویداریوں کے بعد انکو ریورس گیئر لگ گیاہے اورانکی ناؤں ہچکولے کھارہی ہے ۔
