حجرہ شاہ مقیم (وسیم غوری سے)گزشتہ کچھ عرصے سے چوری و ڈکیتی کی وارداتیں بہت تیز ہوگئی ہیں آج حجرہ شاہ مقیم میں قانون کے محافظ بھی ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے.ہوا کچھ یوں کہ دو نقاب پوش ڈاکوؤں نے حجرہ میں ایک کریانہ سٹور پر واردات کی سٹورمیں کھڑاپولیس اہلکار ثناءاللہ بھی اس زد میں آگیا اور ڈاکوؤں نے اسے بھی ہزاروں روپے اور موبائل فون سے محروم کردیا.علاوہ ازیں گاہک فلک شیر سے بھی نقدی اورموبائل فون چھین لیاگیا.واردات کے بعد ڈاکو فرارہوگئےپولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے.
