حجرہ شاہ مقیم،بااثرسیاسی شخصیت کا طالبات پر تشدد،عوام نے روڈ بلاک کردیا

دیپال پور کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں سابق صوبایی وزیر سید رضا علی گیلانی کے کزن حامد علی شاہ چند ماہ قبل انسانوں کے قبرستان میں اپنے کتے کو دفن کرنے پر میڈیا کی زینت بنے تھے اب ایک بارپھر خبروں میں آگئے ہیں.آج انہوں نےطالبات کو کالج لے جانیوالی وین ڈرائیور اور طالبات پر تشدد کیا ہے مقامی لوگوں کے مطابق وین ڈروائیورجو مقامی کالج کی طالبات کو لے کر کالج جا رہا تھالیکن بدقسمتی سے وہ پیر صاحب کی گاڑی کو اوورٹیک کربیٹھا اور یہی اس غریب کا جرم بن گیاجس پرحامد علی شاہ نے طیش میں آ کر اپنی جیپ کو وین کے آگے کر کے زبر دستی روک لیا ڈروائیور کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور طالبات کو بھی سر بازار تھپڑ مارے شہریوں کے اکٹھا ہونے پر حامد علی شاہ اپنی جیپ کو سڑک کے بیچ میں چھوڑ کر زبر دستی وین اور ڈرائیور کو لے کر فرار ہو گیا شہریوں نے احتجاج کرتے ہویے کوٹ شوکت سلطان کے مقام پر قصور ملتان روڑ بلاک کر دیا او سخت نعرے بازی کی پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی مشتعل مظاہرین سے پولیس کے مزاکرات جا ری ہیں تاہم شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button