hujra shah muqeem baby murdered 539

حجرہ شاہ مقیم،خاتون کوحبس بے جا میں رکھ کراس کے نومولود بیٹے کو قتل کردیا گیا

حجرہ شاہ مقیم (نعیم غوری سے ) میاں بیوی نے محنت کش کی بیوی کو حبس بیجامیں رکھ کرنومولود کاگلادباکرقتل کردیا،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چورستہ میا ں خاں کا محمد جمیل لاہور میں دودھ دہی کاکاروبارکرتاہے جسکی پندرہ ماہ قبل سمیرابی بی سے شادی سرانجام پائی اور وہ خوش و خرم زندگی گزارنے لگے اسی دوران اسکے رشتہ دار محمد انصر نے اپنی بیوی کے ہمراہ اس سے جھگڑاکرکے اسکی بیوی جوکہ حاملہ تھی کو اپنے ساتھ لیااور اپنے گاؤں دھور کوٹ جندران کلاں لے جاکر حبس بیجامیں رکھ لیاجب محمدجمیل اپنی بیوی کو واپس لے جانے کامطالبہ کرتا تو وہ اسے گالی گلوچ کرکے انکارکردیتے گزشتہ روز محمد جمیل کو اسکے سسر کے سیل فون سے کال موصول ہوئی کہ تمہارابیٹاپیداہوا ہے اوروہ فوت ہوگیا ہے جب وہ گھر پہنچاتودیکھاکہ نومولود مردہ بچے کے گلے میں نشان پڑے ہوئے ہیں جسے گلادباکرقتل کیاگیاتھامردہ بچے کے و الد محمد جمیل کی رپورٹ پر تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے اس کے سنگدل سسرالیوں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیااور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں