حجرہ شاہ مقیم،خونخوارجانورکامعاملہ،کتنی حقیقت کتنا فسانہ ؟

دیپالپور کے نواحی علاقے حجرہ شاہ مقیم کے ہاتھوں پرارسرار جانور کے ہاتھوں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات دوروز سے جاری تھیں.اس قسم کی اطلاعات کا آغاز اس وقت ہوا جب حجرہ میں یونیق سکول کے بچوں نے سکول سے واپسی پر فصلوں میں کہیں دور ایک سیاہ رنگ کا جانور دیکھا اور انہوں نے بھاگ کر اپنے گھر جا کر اطلاع دی جس کے بعد ایک عورت سمیت تین افراد کے زخمی ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں جو وہاں سے گزرتے ہوئے اس پراسرار بن مانس نما جانور کا نشانہ بن گئے.لیکن ان اطلاعات کو اس وقت تک رپورٹ نہیں کیا گیا کیوں کہ ابھی تک اس کا کوئی واضح اور ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا تھا لیکن گزشتہ شام کو حجرہ کے رہائشی ایک بزرگ محمد یار لک کے زخمی ہونے کی وڈیو سامنے آنے کے بعد اس کی تصدیق ہوگئی کہ یہ افواہ نہیں بلکہ حقیقت ہے اس وڈیو میں محمد یار لک بتا رہے ہیں کہ اس جانور کی شکل بندر کے جیسی ہے اس کے بعد ہی مقامی پولیس اور عوام نے سرچ لائٹوں کے ذریعے اس جانور کو تلاش کرنے کوشش کی لیکن وہ رات کو ایک بجے تک کی تگ و دو کے بعد نہیں مل سکاحجرہ شاہ مقیم کے رہائشی ایک نوجوان معین شاہ نے اوکاڑہ ڈائری کو بتایا کہ اس جانور کی موجودگی بارے ہماری مساجد میں اعلانات بھی کئے جارہے ہیں کہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور کوٹ امین میں‌خاص طور پر لوگوں کے چہروں پرخوف کی پرچھائیاں موجود ہیں.اب انتظامی اداروں کا فرض ہے کہ وہ اس جانور کو جلد از جلد تلاش کرکے اس کو منتقی انجام تک پہنچائیں تا کہ مزید کسی انسانی جان کو نقصان نہ پہنچے اور علاقے میں خوف و ہراس کی فضا ختم ہوسکے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button